صحیح مسلم - قسموں کا بیان - حدیث نمبر 4335
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ السَّعْدِيُّ وَأَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَزُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ قَالُوا حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ وَهُوَ ابْنُ عُلَيَّةَ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ أَبِي قِلَابَةَ عَنْ أَبِي الْمُهَلَّبِ عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ أَنَّ رَجُلًا أَعْتَقَ سِتَّةَ مَمْلُوکِينَ لَهُ عِنْدَ مَوْتِهِ لَمْ يَکُنْ لَهُ مَالٌ غَيْرَهُمْ فَدَعَا بِهِمْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَجَزَّأَهُمْ أَثْلَاثًا ثُمَّ أَقْرَعَ بَيْنَهُمْ فَأَعْتَقَ اثْنَيْنِ وَأَرَقَّ أَرْبَعَةً وَقَالَ لَهُ قَوْلًا شَدِيدًا
مشتر کہ غلام کو آزاد کرنے والے کے بیان میں
علی بن حجر سعدی، ابوبکر بن ابی شیبہ، زہیر بن حرب، اسماعیل، ابن علیہ، ایوب، ابی قلابہ، ابی المہلب، حضرت عمران بن حصین ؓ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے اپنی موت کے وقت اپنے چھ غلاموں کو آزاد کیا اور اس کا ان کے علاوہ کوئی مال نہ تھا تو انہیں رسول اللہ ﷺ نے بلایا اور انہیں تین حصوں میں تقسم کردیا پھر ان کے درمیان قرعہ اندازی کی اور دو کو آزاد کردیا اور چار کو غلام رکھا اور آپ ﷺ نے اسے سخت الفاظ کہے۔
Top