صحیح مسلم - لباس اور زینت کا بیان - حدیث نمبر 5380
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ يَحْيَی وَزُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ وَإِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ زُهَيْرٌ حَدَّثَنَا و قَالَ الْآخَرَانِ أَخْبَرَنَا جَرِيرٌ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي حَازِمٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ مَا عَابَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ طَعَامًا قَطُّ کَانَ إِذَا اشْتَهَی شَيْئًا أَکَلَهُ وَإِنْ کَرِهَهُ تَرَکَهُ
کسی کھانے میں عیب نہ نکالنے کے بیان میں
یحییٰ بن یحیی، زہیر بن حرب، اسحاق بن ابراہیم، زہیر، جریر، اعمش، ابوحازم، حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے کبھی بھی کسی کھانے میں عیب نہیں نکالا جب آپ ﷺ کی طبعیت چاہتی تو اسے کھالیتے اور اگر اسے ناپسند کرتے تو چھوڑ دیتے۔
Top