صحیح مسلم - لباس اور زینت کا بیان - حدیث نمبر 5415
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی وَابْنُ بَشَّارٍ وَاللَّفْظُ لِابْنِ الْمُثَنَّی قَالَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ قَتَادَةَ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا عُثْمَانَ النَّهْدِيَّ قَالَ جَائَنَا کِتَابُ عُمَرَ وَنَحْنُ بِأَذْرَبِيجَانَ مَعَ عُتْبَةَ بْنِ فَرْقَدٍ أَوْ بِالشَّامِ أَمَّا بَعْدُ فَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَی عَنْ الْحَرِيرِ إِلَّا هَکَذَا إِصْبَعَيْنِ قَالَ أَبُو عُثْمَانَ فَمَا عَتَّمْنَا أَنَّهُ يَعْنِي الْأَعْلَامَ
مردوں کے لئے ریشم وغیرہ پہننے کی حرمت کے بیان میں
محمد بن مثنی، ابن بشار، ابن مثنی، محمد بن جعفر، شعبہ، حضرت قتادہ ؓ سے روایت ہے کہ میں نے حضرت ابوعثمان نہدی ؓ سے سنا وہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر ؓ نے ہماری طرف ایک خط لکھا کہ جبکہ ہم عتبہ بن فرقد کے پاس آذربائیجان یا شام کے علاقہ میں تھے (اس خط میں لکھا تھا) اما بعد رسول اللہ ﷺ نے ریشمی کپڑا پہننے سے منع فرمایا ہے مگر اس قدر دو انگلیوں کے برابر حضرت ابوعثمان کہتے ہیں کہ ہم حضرت عمر ؓ کے آخری جملہ سے فورا سمجھ گئے کہ اس سے آپ ؓ کی کیا مراد نقش ونگار ہیں۔
Top