صحیح مسلم - لباس اور زینت کا بیان - حدیث نمبر 5461
و حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ وَهَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ وَابْنُ أَبِي خَلَفٍ وَأَلْفَاظُهُمْ مُتَقَارِبَةٌ قَالُوا حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ قَالَ سَمِعْتُ مُحَمَّدَ بْنَ عَبَّادِ بْنِ جَعْفَرٍ يَقُولُا أَمَرْتُ مُسْلِمَ بْنَ يَسَارٍ مَوْلَی نَافِعِ بْنِ عَبْدِ الْحَارِثِ أَنْ يَسْأَلَ ابْنَ عُمَرَ قَالَ وَأَنَا جَالِسٌ بَيْنَهُمَا أَسَمِعْتَ مِنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الَّذِي يَجُرُّ إِزَارَهُ مِنْ الْخُيَلَائِ شَيْئًا قَالَ سَمِعْتُهُ يَقُولُ لَا يَنْظُرُ اللَّهُ إِلَيْهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ
متکبرانہ انداز میں (ٹخنوں سے نیچے) کپڑا لٹکا کر چلنے کی حرمت کے بیان میں
محمد بن حاتم، ہارون، عبداللہ بن ابی خلف روح بن عبادہ ابن جریج، محمد بن عبادہ ابن جریج، محمد بن عباد ابن جعفر مسلم بن یسار مولیٰ نافع بن عبدالحارث بن عمر حضرت محمد بن عباد بن جعفر فرماتے ہیں کہ میں نے مسلم بن یسار کو جو کہ مولیٰ ہیں نافع بن عبدالحارث کے کو حکم دیا کہ وہ حضرت ابن عمر ؓ سے پوچھیں وہ کہتے ہیں کہ میں نے ان دونوں کے درمیان میں بیٹھا تھا کہ کیا تو نے نبی ﷺ سے اس آدمی کے بارے میں سنا ہے کہ جو آدمی اپنی ازار کو متکبرانہ انداز میں لٹکاتا ہے انہوں نے کہا میں نے آپ ﷺ سے سنا ہے آپ ﷺ فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس آدمی کی طرف نظر (کرم) نہیں فرمائے گا۔
Top