صحیح مسلم - لباس اور زینت کا بیان - حدیث نمبر 5532
و حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ مَعْرُوفٍ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ أَنَّ بُکَيْرًا حَدَّثَهُ أَنَّ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ الْقَاسِمِ حَدَّثَهُ أَنَّ أَبَاهُ حَدَّثَهُ عَنْ عَائِشَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهَا نَصَبَتْ سِتْرًا فِيهِ تَصَاوِيرُ فَدَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَنَزَعَهُ قَالَتْ فَقَطَعْتُهُ وِسَادَتَيْنِ فَقَالَ رَجُلٌ فِي الْمَجْلِسِ حِينَئِذٍ يُقَالُ لَهُ رَبِيعَةُ بْنُ عَطَائٍ مَوْلَی بَنِي زُهْرَةَ أَفَمَا سَمِعْتَ أَبَا مُحَمَّدٍ يَذْکُرُ أَنَّ عَائِشَةَ قَالَتْ فَکَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَرْتَفِقُ عَلَيْهِمَا قَالَ ابْنُ الْقَاسِمِ لَا قَالَ لَکِنِّي قَدْ سَمِعْتُهُ يُرِيدُ الْقَاسِمَ بْنَ مُحَمَّدٍ
جاندار کی تصویر بنانے کی حرمت اور فرشتوں کا اس گھر میں داخل نہ ہونا جس گھر میں کتا اور تصویر وہ کا بیان میں۔
ہارون بن معروف، ابن وہب، عمرو بن حارث، بکیر عبدالرحمن بن قاسم، حضرت عائشہ ؓ نبی ﷺ کی زوجہ مطہرہ سے روایت ہے کہ انہوں نے ایک پردہ لٹکایا ہوا تھا جس میں تصویریں بنی ہوئی تھیں رسول اللہ ﷺ تشریف لائے تو آپ نے اس پردہ کو اتار دیا حضرت عائشہ ؓ فرماتی ہیں کہ میں نے اس پردے کو کاٹ کردو تکیے بنا لئے اسی وقت مجلس میں سے ایک آدمی جسے ربیعہ بن عطاء کہا جاتا ہے جو کہ مولیٰ بنی زہرہ ہیں کہنے لگا کیا تو نے ابومحمد سے نہیں سنا وہ بیان کرتے تھے کہ حضرت عائشہ ؓ فرماتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ ان تکیوں پر آرام فرماتے تھے ابن قاسم نے کہا نہیں! لیکن میں نے قاسم بن محمد سے سنا ہے۔
Top