صحیح مسلم - مساجد اور نماز پڑھنے کی جگہوں کا بیان - حدیث نمبر 1240
حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا وَکِيعٌ عَنْ هِشَامٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَتْ لَهُ خَمِيصَةٌ لَهَا عَلَمٌ فَکَانَ يَتَشَاغَلُ بِهَا فِي الصَّلَاةِ فَأَعْطَاهَا أَبَا جَهْمٍ وَأَخَذَ کِسَائً لَهُ أَنْبِجَانِيًّا
نقش ونگار والے کپڑے میں نماز پڑھنے کی کراہت کے بیان میں
ابوبکر بن ابی شیبہ، وکیع، ہشام، حضرت عائشہ ؓ فرماتی ہیں کہ نبی ﷺ کے پاس نقش ونگار والی ایک چادر تھی جس کی وجہ سے نماز میں آپ ﷺ کو خلل محسوس ہوا آپ ﷺ نے وہ چادر ابوجہم کو دے دی اور ان کی سادہ چادر ان سے لے لی۔
Top