صحیح مسلم - مساجد اور نماز پڑھنے کی جگہوں کا بیان - حدیث نمبر 1304
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَی قَالَا حَدَّثَنَا الْمُعْتَمِرُ عَنْ أَبِيهِ عَنْ بَکْرٍ عَنْ أَبِي رَافِعٍ قَالَ صَلَّيْتُ مَعَ أَبِي هُرَيْرَةَ صَلَاةَ الْعَتَمَةِ فَقَرَأَ إِذَا السَّمَائُ انْشَقَّتْ فَسَجَدَ فِيهَا فَقُلْتُ لَهُ مَا هَذِهِ السَّجْدَةُ فَقَالَ سَجَدْتُ بِهَا خَلْفَ أَبِي الْقَاسِمِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَا أَزَالُ أَسْجُدُ بِهَا حَتَّی أَلْقَاهُ و قَالَ ابْنُ عَبْدِ الْأَعْلَی فَلَا أَزَالُ أَسْجُدُهَا
سجدہ تلاوت کے بیان میں
عبیداللہ بن معاذ، عنبری، محمد بن عبدالاعلی، معتمر، بکر، حضرت ابورافع ؓ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابوہریرہ ؓ کے ساتھ عشاء کی نماز پڑھی تو انہوں نے نماز میں (إِذَا السَّمَاءُ انْشَقَّتْ ) پڑھی پھر سجدہ کیا میں نے کہا۔ آپ نے یہ کیا کیا ہے تو انہوں نے فرمایا کہ میں نے ابوالقاسم ﷺ کے پیچھے نماز میں ان کے ساتھ سجدہ کیا ہے اور میں بھی ہمیشہ یہ سجدہ کرتا رہوں گا۔
Top