صحیح مسلم - مساجد اور نماز پڑھنے کی جگہوں کا بیان - حدیث نمبر 1313
حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ الْحَکَمِ وَمَنْصُورٍ عَنْ مُجَاهِدٍ عَنْ أَبِي مَعْمَرٍ أَنَّ أَمِيرًا کَانَ بِمَکَّةَ يُسَلِّمُ تَسْلِيمَتَيْنِ فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ أَنَّی عَلِقَهَا قَالَ الْحَکَمُ فِي حَدِيثِهِ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ يَفْعَلُهُ
نماز سے رفراغت کے وقت سلام پھیرنے کی کیفیت کے بیان میں
زہیر بن حرب، یحییٰ بن سعید، شعبہ، حکم، منصور، مجاہد، حضرت ابومعمر ؓ فرماتے ہیں کہ مکہ مکرمہ میں ایک امیر تھا جو دونوں طرف سلام پھیرا کرتا تھا حضرت عبداللہ نے فرمایا کہ اس نے یہ طریقہ کہاں سے سیکھا ہے حکم اپنی حدیث میں فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ اسی طرح کیا کرتے تھے۔
Top