صحیح مسلم - مساجد اور نماز پڑھنے کی جگہوں کا بیان - حدیث نمبر 1363
حَدَّثَنِي إِسْحَقُ بْنُ مَنْصُورٍ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُبَارَکِ الصُّورِيُّ حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ سَلَّامٍ عَنْ يَحْيَی بْنِ أَبِي کَثِيرٍ أَخْبَرَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي قَتَادَةَ أَنَّ أَبَاهُ أَخْبَرَهُ قَالَ بَيْنَمَا نَحْنُ نُصَلِّي مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَمِعَ جَلَبَةً فَقَالَ مَا شَأْنُکُمْ قَالُوا اسْتَعْجَلْنَا إِلَی الصَّلَاةِ قَالَ فَلَا تَفْعَلُوا إِذَا أَتَيْتُمْ الصَّلَاةَ فَعَلَيْکُمْ السَّکِينَةُ فَمَا أَدْرَکْتُمْ فَصَلُّوا وَمَا سَبَقَکُمْ فَأَتِمُّوا
تکبیر تحریمہ اور قرأت کے درمیان پڑھی جانے والی دعاؤں کے بیان میں
اسحاق بن منصور، محمد بن مبارک صوری، معاویہ بن سلام، یحییٰ بن ابی کثیر، عبداللہ بن ابوقتادہ ؓ سے روایت ہے کہ ہم رسول اللہ کے ساتھ نماز پڑھ رہے تھے آپ ﷺ نے تیز دوڑنے کی آواز سنی آپ ﷺ نے فرمایا کیا بات ہے انہوں نے عرض کیا کہ ہم نے نماز کی طرف جلدی کی آپ ﷺ نے فرمایا کہ اب ایسے نہ کرنا، جب تم نماز کے لئے آؤ تو سکون سے آؤ جو تمہیں مل جائیں انہیں پڑھ لو اور جو چھوٹ جائیں انہیں پورا کرلو۔
Top