صحیح مسلم - منافقین کی صفات اور ان کے احکام کا بیان - حدیث نمبر 7031
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ الْعَنْبَرِيُّ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَدِيٍّ وَهُوَ ابْنُ ثَابِتٍ قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ يَزِيدَ يُحَدِّثُ عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَرَجَ إِلَى أُحُدٍ فَرَجَعَ نَاسٌ مِمَّنْ كَانَ مَعَهُ فَكَانَ أَصْحَابُ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِيهِمْ فِرْقَتَيْنِ قَالَ بَعْضُهُمْ نَقْتُلُهُمْ وَقَالَ بَعْضُهُمْ لَا فَنَزَلَتْ فَمَا لَكُمْ فِي الْمُنَافِقِينَ فِئَتَيْنِ
منافقین کی خصلتون اور ان کے احکام کے بیان میں
عبیداللہ بن معاذ عنبری ابی شعبہ، عدی ابن ثابت عبداللہ بن یزید حضرت زید بن ثابت ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ غزوہ کے لئے نکلے پس آپ ﷺ کے ساتھ جانے والوں میں کچھ لوگ واپس آگئے پس اصحاب النبی ﷺ واپس جانے والوں کے بارے میں دو گروہوں میں تقسیم ہوگئے ان میں بعض نے کہا ہم انہیں قتل کریں گے اور بعض نے کہا نہیں تو اللہ رب العزت نے (فَمَالَکُم فِی المَنَافِقِینَ فِئَتَینِ ) نازل کی تمہیں کیا ہوگیا ہے کہ منافقین کے بارے میں تم دو گرہوں میں تقسیم ہوگئے۔
Top