قیامت جنت اور جہنم کے احوال کے بیان میں
ابوبکر بن اسحاق یحییٰ بن بکیر مغیرہ حزامی ابی زناد اعرج حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ قیامت کے دن بہت موٹا آدمی لایا جائے گا لیکن اللہ کے نزدیک اس کی اہمیت مچھر کے پر کے برابر بھی نہ ہوگی پڑھو ( فَلَا نُقِيمُ لَهُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَزْنًا) پس ہم قیامت کے دن ان کے لئے کوئی وزن قائم نہ کریں گے۔