صحیح مسلم - نماز کا بیان - حدیث نمبر 843
حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ کَانَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُؤَذِّنَانِ بِلَالٌ وَابْنُ أُمِّ مَکْتُومٍ الْأَعْمَی و حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ حَدَّثَنَا الْقَاسِمُ عَنْ عَائِشَةَ مِثْلَهُ
ایک مسجد کے لئے دو موذن رکھنے کے استحباب کے بیان میں
ابن نمیر، عبیداللہ، قاسم، حضرت عبداللہ ؓ بن عمر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ کے دو مؤذن تھے حضرت بلال اور حضرت ابن ام مکتوم ؓ نابینا صحابی۔ ابن نمیر، عبیداللہ، قاسم، عائشہ سے بھی اسی طرح روایت منقول ہے۔
Top