صحیح مسلم - نماز کا بیان - حدیث نمبر 848
حَدَّثَنِي يَحْيَی بْنُ يَحْيَی قَالَ قَرَأْتُ عَلَی مَالِکٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عَطَائِ بْنِ يَزِيدَ اللَّيْثِيِّ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا سَمِعْتُمْ النِّدَائَ فَقُولُوا مِثْلَ مَا يَقُولُ الْمُؤَذِّنُ
موذن کی اذن سننے والے کے لئے اسی طرح کہنے اور پھر نبی کریم ﷺ پر درود بھیج کر آپ ﷺ کے لئے وسیلہ کی دعا کرنے کے استحباب کے بیان میں۔
یحییٰ بن یحیی، مالک، ابن شہاب، عطاء بن یزید لیثی، ابوسعید خدری ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جب تم اذان سنو تو وہی کہو جو مؤذن کہتا ہے۔
Top