صحیح مسلم - نکاح کا بیان - حدیث نمبر 3465
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ يَحْيَی قَالَ قَرَأْتُ عَلَی مَالِکٍ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَی عَنْ الشِّغَارِ وَالشِّغَارُ أَنْ يُزَوِّجَ الرَّجُلُ ابْنَتَهُ عَلَی أَنْ يُزَوِّجَهُ ابْنَتَهُ وَلَيْسَ بَيْنَهُمَا صَدَاقٌ
نکاح شغار (وٹہ سٹہ) کی حرمت اور اس کے باطل ہونے کے بیان میں
یحییٰ بن یحیی، مالک نافع، حضرت ابن عمر ؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے نکاح شغار سے منع فرمایا ہے اور شغار یہ ہے کہ آدمی اپنی بیٹی کا نکاح اس شرط پر کرے کہ وہ اپنی بیٹی کا نکاح اسے کر کے دے گا اور ان کے درمیان مہر مقرر نہ کیا جائے (دونوں عورتوں کو ایک دوسری کا مہر تصور کیا جائے)۔
Top