صحیح مسلم - وضو کا بیان - حدیث نمبر 628
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ يَحْيَی التَّمِيمِيُّ أَخْبَرَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ عَنْ أَشْعَثَ عَنْ الْأَسْوَدِ بْنِ هِلَالٍ عَنْ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ قَالَ بَيْنَا أَنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ لَيْلَةٍ إِذْ نَزَلَ فَقَضَی حَاجَتَهُ ثُمَّ جَائَ فَصَبَبْتُ عَلَيْهِ مِنْ إِدَاوَةٍ کَانَتْ مَعِي فَتَوَضَّأَ وَمَسَحَ عَلَی خُفَّيْهِ
مو زوں پر مسح کرنے کے بیان میں
یحییٰ بن یحییٰ تمیمی، ابواحوص، اشعث، اسود بن ہلال، مغیرہ بن شعبہ ؓ سے روایت ہے کہ میں ایک رات رسول اللہ ﷺ کے ساتھ تھا آپ ﷺ اچانک اترے اور اپنی حاجت سے فارغ ہوئے پھر واپس آئے تو میں نے اپنے پاس موجود برتن میں سے پانی ڈالا آپ ﷺ نے وضو فرمایا اور موزوں پر مسح کیا۔
Top