صحیح مسلم - وضو کا بیان - حدیث نمبر 629
حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَأَبُو کُرَيْبٍ قَالَ أَبُو بَکْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ مُسْلِمٍ عَنْ مَسْرُوقٍ عَنْ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ قَالَ کُنْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ فَقَالَ يَا مُغِيرَةُ خُذْ الْإِدَاوَةَ فَأَخَذْتُهَا ثُمَّ خَرَجْتُ مَعَهُ فَانْطَلَقَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّی تَوَارَی عَنِّي فَقَضَی حَاجَتَهُ ثُمَّ جَائَ وَعَلَيْهِ جُبَّةٌ شَامِيَّةٌ ضَيِّقَةُ الْکُمَّيْنِ فَذَهَبَ يُخْرِجُ يَدَهُ مِنْ کُمِّهَا فَضَاقَتْ عَلَيْهِ فَأَخْرَجَ يَدَهُ مِنْ أَسْفَلِهَا فَصَبَبْتُ عَلَيْهِ فَتَوَضَّأَ وُضُوئَهُ لِلصَّلَاةِ ثُمَّ مَسَحَ عَلَی خُفَّيْهِ ثُمَّ صَلَّی
مو زوں پر مسح کرنے کے بیان میں
ابوبکر بن ابی شیبہ، ابوکریب، ابوبکر، ابومعاویہ، اعمش، مسلم، مسروق، مغیرہ بن شعبہ ؓ سے روایت ہے کہ وہ فرماتے ہیں ایک روز میں نبی کریم ﷺ کے ساتھ تھا آپ ﷺ نے فرمایا اے مغیرہ برتن لے آ میں لے کر آیا پھر میں آپ ﷺ کے ساتھ نکل پڑا رسول اللہ ﷺ چلے یہاں تک کہ مجھ سے غائب ہوگئے آپ اپنی حاجت سے فارغ ہو کر واپس آئے آپ ﷺ نے ایک تنگ آستینوں والا شامی جبہ پہنا ہوا تھا آپ نے اپنا ہاتھ اس کی آستین سے نکالنا چاہا لیکن وہ بہت تنگ تھی تو آپ ﷺ نے اس کے نیچے سے اپنا ہاتھ مبارک نکالا پھر میں نے آپ ﷺ پر پانی ڈالا اور آپ ﷺ نے وضو فرمایا جیسے آپ ﷺ نماز کے لئے وضو کرتے پھر اپنے موزوں پر مسح فرمایا پھر نماز ادا کی۔
Top