صحیح مسلم - کھیتی باڑی کا بیان - حدیث نمبر 3966
و حَدَّثَنَا ابْنُ رُمْحٍ أَخْبَرَنَا اللَّيْثُ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ نَافِعٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ دَفَعَ إِلَی يَهُودِ خَيْبَرَ نَخْلَ خَيْبَرَ وَأَرْضَهَا عَلَی أَنْ يَعْتَمِلُوهَا مِنْ أَمْوَالِهِمْ وَلِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَطْرُ ثَمَرِهَا
مساقات اور کھجور اور کھیتی کے حصہ پر معاملہ کرنے کے بیان میں
ابن رمح، لیث، محمد بن عبدالرحمن، نافع، حضرت ابن عمر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے خبیر کے درخت اور اس کی زمین کو یہود خیبر کے سپرد اس بات پر کیا کہ وہ اپنے اموال سے اس کی خدمت کریں گے اور اللہ کے رسول ﷺ کے لئے اس کے پھل کا نصف ہوگا۔
Top