صحیح مسلم - کھیتی باڑی کا بیان - حدیث نمبر 4011
و حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ الْقَطَّانُ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ يُوسُفَ قَالَ سَمِعْتُ السَّائِبَ بْنَ يَزِيدَ يُحَدِّثُ عَنْ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ قَالَ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ شَرُّ الْکَسْبِ مَهْرُ الْبَغِيِّ وَثَمَنُ الْکَلْبِ وَکَسْبُ الْحَجَّامِ
کتے کی قیمت اور کا ہن کی مٹھائی اور سر کش عورت کے مہر کی حرمت اور بلی کی بیع سے رو کنے کے بیان میں
محمد بن حاتم، یحییٰ بن سعید قطان، محمد بن یوسف، سائب بن یزید، حضرت رافع خدیج ؓ سے روایت ہے کہ میں نے نبی کریم ﷺ سے سنا آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا سب سے بری کمائی فاحشہ کی اجرت اور کتے کی قیمت اور پچھنے لگانے والے کی کمائی ہے۔
Top