صحیح مسلم - کھیتی باڑی کا بیان - حدیث نمبر 4031
حَدَّثَنَا عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ اتَّخَذَ کَلْبًا إِلَّا کَلْبَ مَاشِيَةٍ أَوْ صَيْدٍ أَوْ زَرْعٍ انْتَقَصَ مِنْ أَجْرِهِ کُلَّ يَوْمٍ قِيرَاطٌ قَالَ الزُّهْرِيُّ فَذُکِرَ لِابْنِ عُمَرَ قَوْلُ أَبِي هُرَيْرَةَ فَقَالَ يَرْحَمُ اللَّهُ أَبَا هُرَيْرَةَ کَانَ صَاحِبَ زَرْعٍ
کتوں کے مار ڈالنے کے حکم اور اس کے منسوخ ہونے کے بیان میں شکار کھیتی یا جانوروں کی حفاظت وغیرہ کے علاوہ کتے پالنے کی حرمت کے بیان میں
عبد بن حمید، عبدالرزاق، معمر، زہری، ابی سلمہ، حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا جس نے حفاظتی شکاری یا کھیتی کے کتے کے علاوہ کتا رکھا تو اس کے ثواب سے ہر دن ایک قیراط کم ہوتا رہتا ہے زہری نے کہا کہ ابن عمر ؓ کو ابوہریرہ ؓ کا قول ذکر کیا گیا تو انہوں نے فرمایا اللہ ابوہریرہ ؓ پر رحم کرے وہ کھیتی والے تھے۔
Top