صحیح مسلم - کھیتی باڑی کا بیان - حدیث نمبر 4040
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ خِرَاشٍ حَدَّثَنَا شَبَابَةُ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ حُمَيْدٍ قَالَ سَمِعْتُ أَنَسًا يَقُولُا دَعَا النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ غُلَامًا لَنَا حَجَّامًا فَحَجَمَهُ فَأَمَرَ لَهُ بِصَاعٍ أَوْ مُدٍّ أَوْ مُدَّيْنِ وَکَلَّمَ فِيهِ فَخُفِّفَ عَنْ ضَرِيبَتِهِ
پچھنے لگانے کی اجرت کے حلال ہونے کے بیان میں۔
احمد بن حسن بن خراش، شبابہ، شعبہ، حمید، حضرت انس ؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے پچھنے والے ہمارے ایک غلام کو بلوایا اس نے آپ ﷺ کو پچھنے لگائے تو آپ ﷺ نے اس کے لئے ایک صاع یا ایک مد یا دو مد دینے کا حکم دیا اور اس نے خراج کی کمی کی سفارش کی تو اس کے خراج میں کمی کردی گئی۔
Top