شراب کی بیع کی حرمت کے بیان میں
ابوبکر بن ابی شیبہ، ابوکریب، اسحاق بن ابراہیم، ابومعاویہ، اعمش، مسلم، مسروق، سیدہ عائشہ صدیقہ ؓ سے روایت ہے کہ جب سود کے بارے میں سورت بقرہ کی آخری آیات نازل کی گئیں تو رسول اللہ ﷺ مسجد میں تشریف لے گئے اور شراب کی تجارت کو حرام کیا۔