صحیح مسلم - کھیتی باڑی کا بیان - حدیث نمبر 4055
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا لَيْثٌ ح و حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رُمْحٍ أَخْبَرَنَا اللَّيْثُ عَنْ نَافِعٍ أَنَّ ابْنَ عُمَرَ قَالَ لَهُ رَجُلٌ مِنْ بَنِي لَيْثٍ إِنَّ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ يَأْثُرُ هَذَا عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي رِوَايَةِ قُتَيْبَةَ فَذَهَبَ عَبْدُ اللَّهِ وَنَافِعٌ مَعَهُ وَفِي حَدِيثِ ابْنِ رُمْحٍ قَالَ نَافِعٌ فَذَهَبَ عَبْدُ اللَّهِ وَأَنَا مَعَهُ وَاللَّيْثِيُّ حَتَّی دَخَلَ عَلَی أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ فَقَالَ إِنَّ هَذَا أَخْبَرَنِي أَنَّکَ تُخْبِرُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَی عَنْ بَيْعِ الْوَرِقِ بِالْوَرِقِ إِلَّا مِثْلًا بِمِثْلٍ وَعَنْ بَيْعِ الذَّهَبِ بِالذَّهَبِ إِلَّا مِثْلًا بِمِثْلٍ فَأَشَارَ أَبُو سَعِيدٍ بِإِصْبَعَيْهِ إِلَی عَيْنَيْهِ وَأُذُنَيْهِ فَقَالَ أَبْصَرَتْ عَيْنَايَ وَسَمِعَتْ أُذُنَايَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ لَا تَبِيعُوا الذَّهَبَ بِالذَّهَبِ وَلَا تَبِيعُوا الْوَرِقَ بِالْوَرِقِ إِلَّا مِثْلًا بِمِثْلٍ وَلَا تُشِفُّوا بَعْضَهُ عَلَی بَعْضٍ وَلَا تَبِيعُوا شَيْئًا غَائِبًا مِنْهُ بِنَاجِزٍ إِلَّا يَدًا بِيَدٍ
سود کے بیان میں
قتیبہ بن سعید، لیث، محمد بن رمح، لیث، حضرت نافع ؓ سے روایت ہے کہ حضرت ابن عمر ؓ کو بنی لیث میں سے ایک آدمی نے کہا کہ حضرت ابوسعید خدری رسول اللہ ﷺ سے یہ حدیث روایت کرتے ہیں کہ قتبیہ کی روایت میں ہے کہ حضرت عبداللہ گئے اور حضرت نافع آپ کے ساتھ تھے اور ابن رمح کی روایت میں ہے نافع نے کہا کہ حضرت عبداللہ گئے میں اور لیث ان کے ساتھ تھے یہاں تک کہ وہ ابوسعید خدری ؓ کے پاس تشریف لے گئے تو کہا مجھے اس نے خبر دی ہے کہ آپ رسول اللہ ﷺ سے یہ روایت بیان کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے چاندی کو چاندی کے عوض بیچنے سے منع کیا علاوہ ازیں اس کے کہ وہ برابر برابر ہو اور سونے کو سونے کے عوض بیچنے سے منع فرمایا سوائے اس کے کہ برابر برابر ہو تو ابوسعید ؓ نے اپنی انگلی سے اپنی آنکھوں اور کانوں کی طرف ارشاد کرتے ہوئے کہا میری آنکھوں نے دیکھا اور میرے کانوں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا آپ ﷺ فرماتے تھے کہ سونے کو سونے کے بدلے فروخت نہ کرو اور چاندی کو چاندی کے بدلے ہاں یہ کہ برابر برابر ہو اور کم زیادہ کر کے فروخت نہ کرو سوائے اس کے کہ ہاتھوں ہاتھ ہو۔
Top