ہبہ میں بعض اولا کو زیادہ دینے کی کر اہت کے بیان میں
یحییٰ بن یحیی، مالک، ابن شہاب، حمید بن عبدالرحمن، محمد بن نعمان بن بشیر، حضرت نعمان بن بشیر ؓ سے روایت ہے کہ اسے اس کے والد رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں لے کر حاضر ہوئے تو عرض کیا میں نے اپنے اس بیٹے کو اپنا ایک غلام ہبہ کیا رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کیا تو نے اپنی تمام اولاد کو اسی طرح ہبہ کیا ہے اس نے کہا نہیں رسول اللہ ﷺ نے فرمایا اس سے لوٹالے