صحیح مسلم - ہبہ کا بیان - حدیث نمبر 4180
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ حَدَّثَنَا النُّعْمَانُ بْنُ بَشِيرٍ قَالَ وَقَدْ أَعْطَاهُ أَبُوهُ غُلَامًا فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا هَذَا الْغُلَامُ قَالَ أَعْطَانِيهِ أَبِي قَالَ فَکُلَّ إِخْوَتِهِ أَعْطَيْتَهُ کَمَا أَعْطَيْتَ هَذَا قَالَ لَا قَالَ فَرُدَّهُ
ہبہ میں بعض اولا کو زیادہ دینے کی کر اہت کے بیان میں
قتیبہ بن سعید، جریر، ہشام بن عروہ، حضرت نعمان بن بشیر ؓ سے روایت ہے کہ ان کے والد نے انہیں ایک غلام عطا کیا تو انہیں نبی کریم ﷺ نے یہ فرمایا یہ غلام کیا ہے؟ عرض کیا میرے باپ نے اسے مجھے ہبہ کیا ہے آپ ﷺ نے فرمایا تو نے اس کے بھائیوں میں سے سب کو اسی طرح دیا ہے جیسا انہیں عطا کیا؟ اس نے عرض کیا نہیں آپ ﷺ نے فرمایا تو اسے لوٹالے۔
Top