مسند امام احمد - حضرت صدیق اکبر (رض) کی مرویات - حدیث نمبر 39
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ سَعِيدٍ عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ أَخْبَرَنِي عُقْبَةُ بْنُ الْحَارِثِ قَالَ خَرَجْتُ مَعَ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ مِنْ صَلَاةِ الْعَصْرِ بَعْدَ وَفَاةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِلَيَالٍ وَعَلِيٌّ عَلَيْهِ السَّلَام يَمْشِي إِلَى جَنْبِهِ فَمَرَّ بِحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ يَلْعَبُ مَعَ غِلْمَانٍ فَاحْتَمَلَهُ عَلَى رَقَبَتِهِ وَهُوَ يَقُولُ وَا بِأَبِي شَبَهُ النَّبِيِّ لَيْسَ شَبِيهًا بِعَلِيِّ قَالَ وَعَلِيٌّ يَضْحَكُ
حضرت صدیق اکبر ؓ کی مرویات
حضرت عقبہ بن حارث (رح) کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں نبی ﷺ کے وصال مبارک کے چند دن بعد عصر کی نماز پڑھ کر سیدنا صدیق اکبر ؓ کے ساتھ مسجد نبوی سے نکلا، حضرت علی ؓ بھی سیدنا سدیق اکبر ؓ کی ایک جانب تھے، حضرت صدیق اکبر ؓ کا گذر حضرت امام حسن ؓ کے پاس سے ہوا جو اپنے ہم جو لیوں کے ساتھ کھیل رہے تھے، حضرت صدیق اکبر ؓ نے انہیں اٹھا کر اپنے کندھے پر بٹھا لیا اور فرمانے لگے میرے باپ قربان ہوں، یہ تو پورا پورا نبی ﷺ کے مشابہہ ہے علی کے مشابہہ تھوڑی ہے اور حضرت علی ؓ اللہ عنہ یہ سن کر مسکرا رہے تھے۔
Top