ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ ؓ کی مرویات
حضرت عائشہ ؓ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ مرض الوفات میں نبی ﷺ نے فرمایا میرے کچھ ساتھیوں کو میرے پاس بلاؤ، میں نے عرض کیا ابوبکر کو؟ نبی ﷺ خاموش رہے، میں نے عرض کیا عمر کو، نبی ﷺ خاموش رہے، میں نے عرض کیا علی کو؟ وہ پھر خاموش رہے، میں نے عرض کیا عثمان کو بلاؤں؟ نبی ﷺ نے فرمایا ہاں! جب وہ آئے تو نبی ﷺ نے مجھے وہاں سے ہٹ جانے کے لئے فرمایا اور ان کے ساتھ سرگوشی میں باتیں کرنے لگے اس دوران حضرت عثمان ؓ کے چہرے کا رنگ بدلتا رہا۔