مسند امام احمد - حضرت محرش کعبی خزاعی کی حدیثیں۔ - 14967
حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أُمَيَّةَ عَنْ مَوْلًى لَهُمْ مُزَاحِمِ بْنِ أَبِي مُزَاحِمٍ عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ خَالِدِ بْنِ أُسَيْدٍ عَنْ رَجُلٍ مِنْ خُزَاعَةَ يُقَالُ لَهُ مُحَرِّشٌ أَوْ مُخَرِّشٌ لَمْ يُثْبِتْ سُفْيَانُ اسْمَهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَرَجَ مِنْ الْجِعْرَانَةِ لَيْلًا فَاعْتَمَرَ ثُمَّ رَجَعَ فَأَصْبَحَ كَبَائِتٍ بِهَا فَنَظَرْتُ إِلَى ظَهْرِهِ كَأَنَّهُ سَبِيكَةُ فِضَّةٍ
حضرت محرش سے مروی ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جعرانہ سے رات کے وقت عمرہ کی نیت سے نکلے رات ہی کو مکہ مکرمہ پہنچے عمرہ کیا اور رات ہی کو وہاں سے نکلے اور جعرانہ لوٹ آئے صبح ہوئی تو ایسا لگتا تھا کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے رات یہیں گذاری ہے میں نے اس وقت نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی پشت مبارک کو دیکھا وہ چاندی میں ڈھلی ہوئی محسوس ہوئی تھی۔
Top