حضرت انس بن مالک ؓ کی مرویات
خواجہ حسن بصری (رح) کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ عبیداللہ بن زیاد کے سامنے کچھ لوگوں نے حوض کوثر کا تذکرہ کیا، اس نے اس کا انکار کرتے ہوئے کہا کیسا حوض؟ حضرت انس ؓ کو پتہ چلا تو فرمایا بخدا! میں اسے قائل کر کے رہوں گا، چناچہ وہ ابن زیاد کے پاس پہنچے اور اس سے فرمایا کیا تم لوگ حوض کوثر کا تذکرہ کر رہے تھے؟ ابن زیاد نے پوچھا کہ کیا آپ نے نبی ﷺ کو اس کا تذکرہ کرے ہوئے سنا ہے؟ انہوں نے فرمایا ہاں! آپ ﷺ بیشمار مرتبہ فرماتے تھے کہ اس کے دونوں کناروں کے درمیان اتنا فاصلہ ہے جتنا ایلہ اور مکہ کے درمیان ہے (یا صنعاء اور مکہ کے درمیان ہے) اور اس کے برتن آسمان کے ستاروں کی تعداد سے بھی زیادہ ہوں گے۔ گذشتہ حدیث اس دوسری سند سے بھی مروی ہے۔