حضرت عبداللہ بن عمر ؓ کی مرویات
حضرت ابن عمر ؓ سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ " ہر شی " کے پیچھے پانی کی ایک نالی کے پاس جو راستے کی بائیں جانب آتی ہے ایک کشادہ جگہ پر بھی رکے ہیں وہ نالی " ہر شی " سے ملی ہوئی ہے بعض " کراع ہر شا " سے متصل بتاتے ہیں اس کے اور راستے کے درمیان ایک تیر پھینکنے کی مسافت ہے۔