مسند امام احمد - حضرت ام حرام بنت ملحان کی حدیثیں - حدیث نمبر 4799
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي فَرْوَةَ الْهَمْدَانِيِّ سَمِعْتُ عَوْنًا الْأَزْدِيَّ قَالَ كَانَ عُمَرُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ مَعْمَرٍ أَمِيرًا عَلَى فَارِسَ فَكَتَبَ إِلَى ابْنِ عُمَرَ يَسْأَلُهُ عَنْ الصَّلَاةِ فَكَتَبَ ابْنُ عُمَرَ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا خَرَجَ مِنْ أَهْلِهِ صَلَّى رَكْعَتَيْنِ حَتَّى يَرْجِعَ إِلَيْهِمْ
حضرت عبداللہ بن عمر ؓ کی مرویات
عون ازدی کہتے ہیں کہ عمربن عبیداللہ بن معمر " جو کہ فارس کے گورنر تھے نے حضرت ابن عمر ؓ کو ایک خط لکھا جس میں ان سے نماز کے متعلق پوچھا حضرت ابن عمر ؓ نے جواب میں لکھ بھیجا کہ نبی کریم ﷺ جب اپنے گھر سے نکل جاتے تو واپس آنے تک دو رکعتیں ہی پڑھتے تھے (قصر نماز مراد ہے )
Top