مسند امام احمد - حضرت ام عامر کی حدیث - حدیث نمبر 25894
حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ قَالَ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي حَبِيبَةَ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْأَشْهَلِيُّ عَنْ أُمِّ عَامِرٍ بِنْتِ يَزِيدَ امْرَأَةٍ مِنْ الْمُبَايِعَاتِ أَنَّهَا أَتَتْ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِعَرْقٍ فِي مَسْجِدِ بَنِي فُلَانٍ فَتَعَرَّقَهُ ثُمَّ قَامَ فَصَلَّى وَلَمْ يَتَوَضَّأْ
حضرت ام عامر کی حدیث
حضرت ام عامر جو نبی ﷺ کی بیعت کرنے والی خواتین میں شامل ہیں سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ وہ بنو فلاں کی مسجد میں نبی ﷺ کی خدمت میں ہڈی والاگوشت لے کر آئیں، نبی ﷺ نے اسے تناول فرمایا اور تازہ وضو کئے بغیر کھڑے ہو کر نماز پڑھنے لگے۔
Top