مسند امام احمد - حضرت ام حصین احمسیہ کی حدیثیں - حدیث نمبر 26042
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحِيمِ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَبِي أُنَيْسَةَ عَنْ يَحْيَى بْنِ الْحُصَيْنِ عَنْ أُمِّ الْحُصَيْنِ جَدَّتِهِ حَدَّثَتْهُ قَالَتْ حَجَجْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَجَّةَ الْوَدَاعِ فَرَأَيْتُ أُسَامَةَ بْنَ زَيْدٍ وَبِلَالًا وَأَحَدُهُمَا آخِذٌ بِخِطَامِ نَاقَةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَالْآخَرُ رَافِعٌ ثَوْبَهُ يَسْتُرُهُ مِنْ الْحَرِّ حَتَّى رَمَى جَمْرَةَ الْعَقَبَةِ
حضرت ام حصین احمسیہ کی حدیثیں
حضرت ام حصین سے مروی ہے کہ حجتہ الوداع میں نبی ﷺ کہ ہمراہ میں نے بھی حج کیا ہے، میں نے حضرت اسامہ اور حضرت بلال کو دیکھا کہ ان میں سے ایک نے نبی ﷺ کی اونٹنی کی لگام پکڑی ہے اور دوسرے نے کپڑا اونچا کر کے گرمی سے بچاؤ کہ لئے پردہ کر رکھا ہے حتٰی کہ نبی ﷺ نے جمرہ عقبہ کی رمی کرلی۔
Top