مسند امام احمد - حضرت معاذ بن انس جہنی کی حدیثیں۔ - حدیث نمبر 15077
حَدَّثَنَا حَسَنٌ حَدَّثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ حَدَّثَنَا زَبَّانُ عَنْ سَهْلٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا تَزَالُ الْأُمَّةُ عَلَى الشَّرِيعَةِ مَا لَمْ يَظْهَرْ فِيهَا ثَلَاثٌ مَا لَمْ يُقْبَضْ الْعِلْمُ مِنْهُمْ وَيَكْثُرْ فِيهِمْ وَلَدُ الْحِنْثِ وَيَظْهَرْ فِيهِمْ الصَّقَّارُونَ قَالَ وَمَا الصَّقَّارُونَ أَوْ الصَّقْلَاوُونَ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ بَشَرٌ يَكُونُ فِي آخِرِ الزَّمَانِ تَحِيَّتُهُمْ بَيْنَهُمْ التَّلَاعُنُ
حضرت معاذ بن انس جہنی کی حدیثیں۔
حضرت معاذ سے مروی ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا امت مسلمہ شریعت پر اس وقت تک ثابت قدم رہے گی جب تک تین چیزوں پر غالب نہ آجائیں۔ علم اٹھالیا جائے گا، ناجائز بچوں کی کثرت ہونے لگے، صقارون کا غلبہ ہوجائے لوگوں نے پوچھا یا رسول اللہ صقارون سے کیا مراد ہے نبی ﷺ نے فرمایا وہ لوگ جو آخر زمانے میں ہوں گے اور ان کی باہمی ملاقات سلام کے بجائے ایک دوسرے کو لعنت ملامت کر کے ہوا کرے گی۔
Top