مسند امام احمد - حضرت سعد مولی ابی بکر (رض) کی حدیث - حدیث نمبر 1624
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ عَنِ الْحَسَنِ عَنْ سَعْدٍ مَوْلَى أَبِي بَكْرٍ وَكَانَ يَخْدُمُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَكَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُعْجِبُهُ خِدْمَتُهُ فَقَالَ يَا أَبَا بَكْرٍ أَعْتِقْ سَعْدًا فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا لَنَا مَاهِنٌ غَيْرُهُ قَالَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَعْتِقْ سَعْدًا أَتَتْكَ الرِّجَالُ قَالَ أَبُو دَاوُدَ يَعْنِي السَّبْيَ
حضرت سعد مولی ابی بکر ؓ کی حدیث
حضرت سعد ؓ کہتے ہیں کہ وہ نبی صلی اللہ کی خدمت کیا کرتے تھے اور نبی ﷺ ان کی خدمت سے بہت خوش ہوتے تھے، اس لئے ایک مرتبہ حضرت صدیق اکبر ؓ سے فرمایا ابوبکر! سعد کو آزاد کردو، انہوں نے عرض کیا یا رسول اللہ! ہمارے پاس گھر کے کام کاج کرنے والا کوئی اور نہیں ہے؟ نبی ﷺ تم سعد کو آزاد کردو، عنقریب تمہارے پاس قیدی آیا چاہتے ہیں۔
Top