مسند امام احمد - حضرت امام حسین (رض) کی مرویات - حدیث نمبر 1643
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَنْبَأَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ قَالَ سَمِعْتُ مُحَمَّدَ بْنَ عَلِيٍّ يَزْعُمُ عَنْ حُسَيْنٍ وَابْنِ عَبَّاسٍ أَوْ عَنْ أَحَدِهِمَا أَنَّهُ قَالَ إِنَّمَا قَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ أَجْلِ جَنَازَةِ يَهُودِيٍّ مُرَّ بِهَا عَلَيْهِ فَقَالَ آذَانِي رِيحُهَا
حضرت امام حسین ؓ کی مرویات
محمد بن علی کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ ایک جنازہ گذرا، لوگ کھڑے ہوگئے لیکن حضرت امام حسین ؓ کھڑے نہ ہوئے اور فرمانے لگے کہ نبی صلی اللہ علیہ تو اس لئے کھڑے ہوئے تھے کہ اس یہودی کی بدبو سے جس کا جنازہ گزر رہا تھا تنگ آگئے تھے۔
Top