حضرت عبداللہ بن عمر ؓ کی مرویات
حضرت ابن عمر ؓ سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے حضرت زبیر ؓ کو زمین کا ایک قطعہ جس کا نام شریر تھا بطور جاگیر کے عطاء فرمایا اور اس کی صورت یہ ہوئی کہ نبی کریم ﷺ نے ایک تیز رفتار گھوڑے پر بیٹھ کر اسے دوڑایا پھر ایک جگہ رک کر اپناکوڑا پھینکا اور فرمایا جہاں تک یہ کوڑا گیا ہے وہاں تک کہ جگہ حضرت زبیر ؓ کو دے دو۔