جو شخص رمضان کا روزہ قصدا توڑ ڈالے اس کے کفارہ کا بیان
ابوہریرہ ؓ روایت ہے کہ ایک شخص نے روزہ توڑ ڈالا رمضان میں تو حکم کیا اس کو رسول اللہ ﷺ نے ایک بردہ آزاد کرنے کا یا دو مہینہ روزے رکھنے کا یا ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلانے کا سو اس نے کہا مجھ سے یہ کوئی کام نہیں ہوسکتا اتنے میں ایک ٹوکرا کھجور کا آپ ﷺ کے پاس آیا تو آپ ﷺ نے اس کو دیا اور کہا کہ اس کو صدقہ کر دے وہ شخص بولا یا رسول اللہ ﷺ مجھ سے زیادہ کوئی محتاج نہیں آپ ﷺ ہنسے یہاں تک کہ آپ ﷺ کی کچلیاں کھل گئیں پھر فرمایا آپ ﷺ نے تو ہی کھالے اس کو۔