مسند امام احمد - حضرت رسیم کی حدیثیں۔ - 15384
قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ وَسَمِعْتُهُ أَنَا مِنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ شَيْبَةَ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ سُلَيْمَانَ عَنْ يَحْيَى بْنِ الْحَارِثِ التَّيْمِيِّ عَنْ يَحْيَى بْنِ غَسَّانَ التَّيْمِيِّ عَنِ ابْنِ الرَّسِيمِ عَنْ أَبِيهِ أَنَّهُ قَالَ وَفَدْنَا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَنَهَانَا عَنْ الظُّرُوفِ قَالَ ثُمَّ قَدِمْنَا عَلَيْهِ فَقُلْنَا إِنَّ أَرْضَنَا أَرْضٌ وَخِمَةٌ قَالَ فَقَالَ اشْرَبُوا فِيمَا شِئْتُمْ مَنْ شَاءَ أَوْكَأَ سِقَاءَهُ عَلَى إِثْمٍ
حضرت رسیم کہتے ہیں کہ ہم لوگ وفد کی شکل میں نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئے تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمیں چند مخصوص برتنوں سے منع فرمایا ہم دوبارہ حاضر ہوئے تو عرض کیا کہ ہماری زمین شور ہے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا تم جس برتن میں چاہو پانی پی سکتے ہو اور جو چاہے وہ گناہ کی چیز پر اپنے مشکیزے کا منہ بند کرلے۔
Top