مسند امام احمد - عبداللہ بن عباس کی مرویات - حدیث نمبر 2289
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ غَيْلَانَ حَدَّثَنَا رِشْدِينُ حَدَّثَنَا حَسَنُ بْنُ ثَوْبَانَ عَنْ عَامِرِ بْنِ يَحْيَى الْمَعَافِرِيِّ حَدَّثَنِي حَنَشٌ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ أُنْزِلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ نِسَاؤُكُمْ حَرْثٌ لَكُمْ فِي أُنَاسٍ مِنْ الْأَنْصَارِ أَتَوْا النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَأَلُوهُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ائْتِهَا عَلَى كُلِّ حَالٍ إِذَا كَانَ فِي الْفَرْجِ
عبداللہ بن عباس کی مرویات
حضرت ابن عباس ؓ سے مروی ہے کہ یہ آیت تمہاری بیویاں تمہارے لئے بمنزلہ کھیتی کے ہیں، کچھ انصاری لوگوں کے بارے نازل ہوئی تھی جنہوں نے نبی ﷺ کے پاس آکر اس کے متعلق سوال کیا تھا، نبی ﷺ نے انہیں جواب میں فرمایا تھا تم اپنی بیوی کے پاس ہر طرح آسکتے ہو بشرطیکہ فرج میں ہو۔
Top