مسند امام احمد - حضرت عبداللہ بن عمر (رض) کی مرویات - حدیث نمبر 4670
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أُمَيَّةَ أَخْبَرَنِي الثِّقَةُ أَوْ مَنْ لَا أَتَّهِمُ عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّهُ خَطَبَ إِلَى نَسِيبٍ لَهُ ابْنَتَهُ قَالَ فَكَانَ هَوَى أُمِّ الْمَرْأَةِ فِي ابْنِ عُمَرَ وَكَانَ هَوَى أَبِيهَا فِي يَتِيمٍ لَهُ قَالَ فَزَوَّجَهَا الْأَبُ يَتِيمَهُ ذَلِكَ فَجَاءَتْ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَكَرَتْ ذَلِكَ لَهُ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمِّرُوا النِّسَاءَ فِي بَنَاتِهِنَّ
حضرت عبداللہ بن عمر ؓ کی مرویات
حضرت ابن عمر ؓ کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ انہوں نے اپنے ایک ہم نسب کی بیٹی کے لئے پیغام نکاح بھیجا اس لڑکی کی ماں یہ چاہتی تھی کہ اس کا نکاح ابن عمر ؓ سے ہوجائے اور باپ کی خواہش اپنے یتیم بھتیجے سے شادی کرنے کی تھی بالآخر اس کے باپ نے اس کی شادی اپنے یتیم بھتیجے سے کردی وہ عورت نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئی اور سارا قصہ ذکر کیا نبی کریم ﷺ نے فرمایا بیٹیوں کے معاملے میں اپنی عورتوں سے بھی مشورہ کرلیا کرو۔
Top