حضرت عبداللہ بن عمر ؓ کی مرویات
حضرت ابن عمر ؓ سے مروی ہے کہ مرتبہ حضرت عمر فاروق ؓ نے فی سبیل اللہ کسی شخص کو سواری کے لئے گھوڑادے دیا وہ گھوڑا انہوں نے نبی کریم ﷺ کے حوالے کیا تھا تاکہ وہ کسی کو سواری کے لئے دے دیں بعد میں انہیں معلوم ہوا کہ وہ گھوڑابازار میں بک رہا ہے انہوں نے نبی کریم ﷺ سے اسے خریدنے کا مشورہ کیا نبی کریم ﷺ کہ اسے مت خریدو اور اپنے صدقے سے رجوع مت کرو۔