حضرت عبداللہ بن عمر ؓ کی مرویات
عروہ بن زبیررحمتہ اللہ نے حضرت ابن عمر ؓ سے پوچھا کہ کیا نبی کریم ﷺ نے ماہ رجب میں عمرہ کیا ہے؟ انہوں نے جواب دیا ہاں عروہ نے یہ بات حضرت عائشہ ؓ کو بتائی تو انہوں نے فرمایا اللہ ابو عبدالرحمن پر رحم فرمائے نبی کریم ﷺ نے جو عمرہ بھی کیا وہ نبی کریم ﷺ کے ساتھ اس میں شریک رہے ہیں (لیکن یہ بھول گئے کہ) نبی کریم ﷺ نے رجب میں کبھی عمرہ نہیں کیا۔