حضرت عبداللہ بن عمر ؓ کی مرویات
سعید بن جبیر (رح) کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ انہوں نے حضرت ابن عمر ؓ کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ مٹکے کی نبیذ کو نبی کریم ﷺ نے حرام قرار دیا ہے میں حضرت ابن عباس ؓ کے پاس آیا اور ان سے عرض کیا کہ آپ کو ابوعبدالرحمن پر تعجب نہیں ہوتا ان کا خیال ہے کہ مٹکے کی نبیذ کو تو انہوں نے نبی کریم ﷺ نے حرام قرار دیا ہے حضرت ابن عباس ؓ نے فرمایا انہوں نے سچ کہا نبی کریم ﷺ نے اسے حرام قرار دیا ہے میں نے پوچھا " مٹکے " سے کیا مراد ہے؟ فرمایا ہر وہ چیز جو پکی مٹی سے بنائی جائے۔