مسند امام احمد - حضرت عبدالرحمن بن یزید کی اپنے والد سے روایت۔ - 15815
قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَاصِمٍ يَعْنِي ابْنَ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ أَرِقَّاءَكُمْ أَرِقَّاءَكُمْ أَرِقَّاءَكُمْ أَطْعِمُوهُمْ مِمَّا تَأْكُلُونَ وَاكْسُوهُمْ مِمَّا تَلْبَسُونَ فَإِنْ جَاءُوا بِذَنْبٍ لَا تُرِيدُونَ أَنْ تَغْفِرُوهُ فَبِيعُوا عِبَادَ اللَّهِ وَلَا تُعَذِّبُوهُمْ
حضرت عبدالرحمن بن یزید اپنے والد سے نقل کرتے ہیں نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حجتہ الوداع میں خطاب کرتے ہوئے تین مرتبہ فرمایا اپنے غلاموں کا خیال رکھو جو تم کھاتے ہو وہی انہیں کھلاؤ جو تم پہنتے ہو انہیں بھی وہی پہناؤ اگر ان سے کوئی ایسی غلطی ہوجائے جسے تم معاف نہ کرسکو تو اللہ کے بندو انہیں بیچ دو لیکن انہیں سزا نہ دو ۔
Top