صحیفہ ہمام بن منبہ رحمتہ اللہ علیہ
حضرت نمیلہ فزاری کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں حضرت ابن عمر ؓ کی خدمت میں حاضر تھا کہ کسی نے ان سے سیہ (ایک خاص قسم کا جانور) کے متعلق پوچھا انہوں نے اس کے سامنے یہ آیت تلاوت فرما دی " قل لا اجد فیما اوحی الی محرما " الی آخرہ، تو ایک بزرگ کہنے لگے کہ میں نے حضرت ابوہریرہ ؓ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ ایک مرتبہ نبی کریم ﷺ کے سامنے اس کا تذکرہ ہوا تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ یہ گندی چیزوں میں سے ایک ہے اس پر حضرت ابن عمر ؓ نے فرمایا کہ اگر واقعی نبی کریم ﷺ نے یہ بات فرمائی ہے تو اسی طرح ہے جیسے نبی کریم ﷺ نے فرمائی۔