مسند امام احمد - حضرت ابوسعید خدری (رض) کی مرویات - حدیث نمبر 11082
حَدَّثَنَا يَحْيَى وَوَكِيعٌ عَنْ زَكَرِيَّا حَدَّثَنِي عَامِرٌ قَالَ كَانَ أَبُو سَعِيدٍ وَمَرْوَانُ جَالِسَيْنِ فَمُرَّ عَلَيْهِمَا بِجَنَازَةٍ فَقَامَ أَبُو سَعِيدٍ فَقَالَ مَرْوَانُ اجْلِسْ فَقَالَ أَبُو سَعِيدٍ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَامَ فَقَامَ مَرْوَانُ وَقَالَ وَكِيعٌ مَرَّتْ بِهِ جَنَازَةٌ فَقَامَ
حضرت ابوسعید خدری ؓ کی مرویات
عامر کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت ابوسعید خدری ؓ اور مروان بیٹھے ہوئے تھے کہ وہاں سے کسی جنازے کا گذر ہوا، حضرت ابو سعید ؓ کھڑے ہوگئے لیکن مروان کہنے لگا کہ بیٹھ جائیے، حضرت ابو سعید خدری ؓ نے فرمایا کہ نبی ﷺ کے سامنے سے جنازہ گذرا تھا تو آپ ﷺ کھڑے ہوگئے تھے، اس پر مروان کو بھی کھڑا ہونا پڑا۔
Top