مسند امام احمد - حضرت ابوسعید خدری (رض) کی مرویات - حدیث نمبر 11236
حَدَّثَنَا أَبُو سَعِيدٍ مَوْلَى بَنِي هَاشِمٍ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي الْمَوَالِ مَوْلًى لِآلِ عَلِيٍّ قَالَ ثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي عَمْرَةَ قَالَ كَانَتْ جَنَازَةٌ فِي الْحِجْرِ فَجَاءَ أَبُو سَعِيدٍ فَوَسَّعُوا لَهُ فَأَبَى أَنْ يَتَقَدَّمَ وَقَالَ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّ خَيْرَ الْمَجَالِسِ أَوْسَعُهَا
حضرت ابوسعید خدری ؓ کی مرویات
عبدالرحمن بن ابی عمرہ (رح) کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت ابوسعید خدری ؓ کو کسی جنازے کی اطلاع دی گئی، جب وہ آئے تو انہیں دیکھ کر لوگوں نے اپنی جگہ سے ہٹنا شروع کردیا، لیکن انہوں نے آگے بڑھنے سے انکار کردیا اور فرمایا کہ نبی ﷺ نے فرمایا بہترین مجلس وہ ہوتی ہے جو زیادہ کشادہ ہو۔
Top