حضرت انس بن مالک ؓ کی مرویات
حضرت انس ؓ سے مروی ہے نبی ﷺ نے ارشاد فرمایا اللہ تعالیٰ جب کسی بندے کے ساتھ خیر کا ارادہ فرماتے ہیں تو اسے استعمال فرماتے ہیں، صحابہ ؓ نے پوچھا کہ کیسے استعمال فرماتے ہیں؟ نبی ﷺ نے فرمایا اسے مرنے سے پہلے عمل صالح کی توفیق عطاء فرما دیتے ہیں۔