حضرت انس بن مالک ؓ کی مرویات
حضرت انس ؓ سے مروی ہے کہ نبی ﷺ نے جب انصاری صحابہ ؓ کو جمع کیا اور ان سے پوچھا کہ تم میں انصار کے علاوہ تو کوئی نہیں ہے؟ انہوں نے عرض کیا نہیں، البتہ ہمارا ایک بھانجا ہے، نبی ﷺ نے فرمایا کسی قوم کا بھانجا ان ہی میں شمار ہوتا ہے۔ گذشتہ حدیث اس دوسری سند سے بھی مروی ہے۔