مسند امام احمد - حضرت انس بن مالک (رض) کی مرویات - حدیث نمبر 12527
حَدَّثَنَا بَهْزٌ وَعَفَّانُ قَالَا حَدَّثَنَا هَمَّامٌ أَخْبَرَنَا قَتَادَةُ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ يَهُودِيًّا مَرَّ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَصْحَابِهِ فَقَالَ السَّامُ عَلَيْكُمْ فَرَدَّ عَلَيْهِ أَصْحَابُ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّمَا قَالَ السَّامُ عَلَيْكُمْ فَأُخِذَ الْيَهُودِيُّ فَجِيءَ بِهِ فَاعْتَرَفَ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رُدُّوا عَلَيْهِمْ مَا قَالُوا
حضرت انس بن مالک ؓ کی مرویات
حضرت انس ؓ سے مروی ہے کہ ایک یہودی نے نبی ﷺ اور صحابہ ؓ کو سلام کرتے ہوئے " السام علیکم " کہا، نبی ﷺ نے صحابہ ؓ سے فرمایا اس نے " السام علیک " کہا ہے، یہودی کو پکڑ کر لایا گیا تو اس نے اس کا اقرار کیا، نبی ﷺ نے فرمایا جب تمہیں کوئی کتابی سلام کرے تو اسے اسی کا جملہ لوٹا دیا کرو۔
Top